سعودی عرب کے وسطی، مشرقی اور جنوبی علاقوں میں طوفانی بارش کے نتیجے میں
کئی شہر پانی میں ڈوب گئے ہیں۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے
کہ موسلا دھار بارش کے نتیجے میں رہائشی کالونیاں بارشی پانی کی گزرگاہ بن
سکتی ہیں۔ بارش کی وجہ سے گاڑیاں جگہ جگہ پھنسی ہوئی ہیں اور شہریوں کو بھی
شدید مشکلات کا سامنا
ہے۔خبروں کے مطابق طوفانی بارش کے نتیجہ میں شہروں میں سیلاب کی کیفیت ہے۔دوسری جانب شہری دفاع سمیت دیگر امدادی ادارے پانی میں پھنسی گاڑیوں
کونکالنے اور شہریوں کو پانی سے بچانے کے لیے ان کی ہرممکن کررہے ہیں۔حکام کی جانب سے شہریوں سے گھروں سے باہر نہ نکلنے کی اپیل کی گئی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ بارشی پانی میں اضافے کی بھی وارننگ جاری کی گئی ہے۔